Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سعید غنی کی سراج الحق کے قافلہ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

سراج الحق پر حملہ میں ان کے محفوظ رہنے پر ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔

0

سعید غنی کی سراج الحق کے قافلہ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلہ پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس طرح کے سیاسی رہنمائوں پر حملے کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کہ سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ سراج الحق پر حملہ میں ان کے محفوظ رہنے پر ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ حادثے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

Comments
Loading...