Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ہل پارک کی زمین کے معاملے پر اہم اقدام۔

ہل پارک کی تمام امینیٹی لینڈ اور عوامی املاک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہیں۔ میئر کراچی

0

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ہل پارک کی زمین کے معاملے پر اہم اقدام۔ زمین کی ملکیت اور ریکارڈ کی تصدیق کے لیے وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ کو خط ارسال کر دیا گیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ متنازعہ پلاٹ پی ای سی ایچ ایس کے 1959ء کے ماسٹر پلان میں موجود نہیں۔ ہل پارک کی تمام امینیٹی لینڈ اور عوامی املاک بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہیں۔ سوسائٹی کی جانب سے پلاٹ کا دعویٰ اور ٹائٹل ڈیڈ قانونی تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلاٹ نمبر 6/39-جی-4، بلاک 6 سے متعلق تمام دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔ تصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ الاٹمنٹ آرڈرز، لیز دستاویزات اور منظور شدہ لے آؤٹ پلانز بھی فراہم کیے جائیں۔ 500 گز کے مذکورہ پلاٹ کی قانونی حیثیت اور ملکیتی بنیادوں کی وضاحت کی جائے۔ ہل پارک کی اراضی سے متعلق تمام ریکارڈ شفاف انداز میں عوام کے سامنے لایا جائے۔

Comments
Loading...