Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بفرزون اور شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ، عوام ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور

عیدکے دنوں بھی عوام پانی سے محروم

0

بفرزون اور شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ، عوام ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور

کراچی : بفرزون اور شادمان ٹاون میں پانی کا مسلہ حل نہیں ہوسکا۔ اس مہنگائی کے دور میں بھی عوام ٹینکرز ڈلوانے پر مجبور۔ بیچ میں عوام کو حب کے پانی کا بھی بولا گیا تھا۔ لیکن اس دن بھی لوگوں کے گھروں میں کالا پانی آیا۔ جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنے ٹینگ صاف کرانے پڑے اور ٹینکرڈلوانا پڑا۔

روٹین کا پانی جو بفرزون اور شادمان ٹاون کو دیا جاتا ہے اس میں بھی پانی صحیح سے نہیں آتا ہے۔ کبھی لیول کا مسلہ کبھی الیکٹرک کا مسلہ اور کبھی کچھ اور بول دیا جاتا ہے اور عوام سخی حسن ہائیڈرنٹ پہنچ جاتی ہے۔ لیکن پانی کا مسلہ ویسے کا ویسا ہی ہے۔ آج بھی عوام کو پانی نہیں مل سکا۔ جس کی وجہ سے عوام کافی زیادہ مشکلات کا شکار ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں وہ ٹینکرز نہیں ڈلوا سکتےہیں۔ واٹر کارپوریشن عوام سے پورا بل وصول کررہا ہے لیکن ان کو پانی فراہم کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں تیار کررہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ پریشان نظر آتے ہیں۔

عوام نے مئیر کراچی مرتضی وہاب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس مسلہ کو دیکھیں اور لوگوں کے گھروں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Comments
Loading...