ہمارا عزم۔کراچی میں آنے والے سالوں میں اتنی گرمی نہ ہو۔ ایم پی اے جمال احمد
نارتھ ناظم آباد ٹاون میں شجر کاری مہم کے دوسرے دن بھی یوسی 25 اے بفرزون میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔
ہمارا عزم۔کراچی میں آنے والے سالوں میں اتنی گرمی نہ ہو۔ ایم پی اے جمال احمد
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ٹاون میں شجر کاری مہم کے دوسرے دن بھی یوسی 25 اے بفرزون میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد نے کہا کہ ہمارا عزم۔کراچی میں آنے والے سالوں میں اتنی گرمی نہ ھو۔ کراچی میں بارشیں ھوں۔ کراچی کی فضاء آلودگی سے پاک ھو۔ کراچی کی زمین میں پانی کی کمی نہ ہو۔ کراچی میں سانس اور الرجی کے امراض نہ ھوں۔
اس موقع پر ان کے ساتھ جوائنٹ انچارج سینٹرل ارگنایئزنگ کمیٹی آغا ذاکر، رکن سی او سی ابراہیم شیخ، نے جوائنٹ ٹاون آرگنائزر فیضان اقبال، فنانس سیکرٹری رضوان الحق، ٹاون ممبر ہارون، خاور، ممبر قومی اسمبلی فرحان چشتی، ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ یوسی 25 اے بفرزون میں ھونے والی شجر کاری مہم میں شرکت کی۔
یوسی 25 اے بفرزون میں مختلف مقامات پر پودے لگائے گئے۔ بعد ازاں ملک کی سلامتی کے لیئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر یوسی 25 اے بفرزون کے آرگنائزر عمر عبداللہ جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی اور ساتھی بھی موجود۔