ایم پی اے جمال احمد کی واٹر بورڈ کے آفس میں اہم ملاقات کی۔
کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور نارتھ کراچی ٹاؤن میں واٹر بورڈ کی جانب سے رہائشی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے عوامی شکایات پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ممبر و بلدیاتی رکن آصف احمد نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے آفس میں ایم ڈی احمد علی صاحب، چیف اپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان صاحب اور چیف انجینیئر شاہ رخ صاحب سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں ٹاؤنز کے واٹر اینڈ سیوریج کے ایس ای، ایکسی این اور ڈبلیو ٹی ایم کے افسران بھی موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے اپنے حلقہ نارتھ کراچی کی پانی کی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ 11سی, 7ڈی/1, 7ڈی/2 اور سیکٹر 10 میں پانی ہر 18 دن میں دیا جاتا ہے۔ اس پر بھی لو پریشر اور لائین مین کی نا انصافیہ عوام کی پریشانی کا سبب ہے۔ لہذا ان علاقوں کے پانی کو 18 دن کے بجائے 7 دن پر لایا جائے اور ادارے کے لائن مینوں کو سختی سے پابند کیا جائے کہ دوران سپلائی کسی بھی قسم کی نہ انصافی ناقابل قبول ہوگی۔
اس علاوہ حق پرست ایم پی اے نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں موجود سخی حسن ہائیڈن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی کے لیول، ڈسٹریبیوشن اور لو پریشر کی وجہ سے بفرزون، شادمان، بلاک ایل، ایم، این اور جے شدید متاثر ہو رہے ہیں، جس کا فوری سد باب کیا جائے۔
ملاقات کے آخری میں سیوریج کے حوالے کے بی آر کے مسائل بھی سامنے رکھے گئے۔
ان تمام ایشوز پر ایم ڈی صاحب نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنے افسران کو چند ہدایات جاری کی اور رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ان شکایات کو حل کردیا جائے گا۔