Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کی واحد انقلابی تحریک ہے جو ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

MQM is the only revolutionary movement of Pakistan which is playing a prominent role in the country’s politics. Dr. Farooq Sattar

0

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کی واحد انقلابی تحریک ہے جو ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے متحدہ قومی موومنٹ کے قیام کے 26 سال مکمل ہونے پر تحریک کے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کی واحد انقلابی تحریک ہے جو ملکی سیاست میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔

یہ تحریک وڈیروں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی تحریک یا جماعت نہیں، بلکہ یہ تحریک مڈل کلاس پڑھے لکھے تعلیم یافتہ لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کی تحریک اور جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قیام کو آج 26 برس مکمل ہونے پر پاکستان کے 98 فیصد غریب، متوسط طبقے، مزدور اور عام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ مڈل کلاس تحریکوں، تنظیموں، سیاسی جماعتوں کا 26 سال قائم رہنا، جبکہ اگر اے پی ایم ایس او کے قیام 1978 سے اس کا سفر دیکھا جائے تو وہ 47 برس بنتا ہے۔

کسی بھی مڈل کلاس تحریک، تنظیم، سیاسی جماعت کا 47 برس ایسے ماحول میں قائم رہنا جہاں وڈیروں جاگیرداروں، سرمایہ داروں کا تسلط اور اشرافیہ کی اجارہ داری ہو وہاں ایک عام مڈل کلاس تحریک کا قائم رہنا حق اور سچ کی واضح دلیل ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے مظلوم عوام کو اُنکے حقوق دلواسکتی ہے۔

میں ایک بار پھر متحد، منظم اور متحرک ایم کیو ایم پاکستان کے تمام ذمہ داران و کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Comments
Loading...