Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا

0

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیوایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری،سینئر ڈپٹی کنوئنرز ایم کیوایم سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔ جبکہ اس مو قع پر وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر ایم کیو ایم کو تمام اہم فیصلوں میں ساتھ لیکر چلنے کی یقین دہانی کرائی اور عام انتخابات نئی یا پرانی مردم شماری پر کروانے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کا عزم ہے۔ ایم کیو ایم کے وفد کی کراچی میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ، قیمتوں میں اضافے اور بھاری بلوں پر وزیر اعظم سے شدید احتجاج کیا اورشہری سندھ بلخصوص کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہ سمجھا جائے۔

ایم کیو ایم وفد کا دوٹوک موقف ہے انہوں نے کہاکہ سب سے بڑے شہر کے شہریوں کو بجلی نہیں ملتی صرف بھاری بل بھیجے جاتے ہیں اس مو قع پروزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر کو سخت ہدایات جاری کردیں اور وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر وزارت کے متعلقہ حکام اور ایم کیو ایم کے نمائندہ وفد کے ہمراہ پیر کو کے الیکٹرک سے ملاقات کرے گا۔

Comments
Loading...