Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

‎ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ

‎ملک خاص طور پر سندھ کی ترقی میں اقلیتی برادری کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ صوبائی وزیر سردار شاہ

0

‎ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ

‎کراچی : پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے حوالے سے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا پیغام۔ صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ‎ملک میں بسنے والی اقلیتی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ملک خاص طور پر سندھ کی ترقی میں اقلیتی برادری کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔ سندھ میں اقلیتیں اپنے مذاہب پر عقیدہ رکھنے، عمل کرنے اور اپنی ثقافتوں کو ترقی دینے کے لیے آزاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں رہنے والے ہندو اور دیگر مذہبی کمیونٹی کے لوگ امن اور رواداری کے ساتھ رہتی ہیں۔ ہمارے سندھ میں ہندو اور دیگر کمیونٹی کے لوگ مذہبی رسومات ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں اقلیتی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے آج کے دن کا انتخاب کا سہرا پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2009 میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 11 اگست کو اقلیتوں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ 11 اگست کا انتخاب ملک کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی اقلیتوں کے تحفظ کے سلسلے میں کی گئی تاریخی تقریر کے تناظر کا تسلسل ہے۔

Comments
Loading...