Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جاوید صدیقی اور عمیر عثمانی کی ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی سے اہم ملاقات

ملاقات میں تاجر برادی کو درپیش مسائل اور علاقہ میں بڑھتے ہوئے کرائم کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

0

جاوید صدیقی اور عمیر عثمانی کی ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی سے اہم ملاقات

کراچی : ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد اور سماجی رہنما سے اہم ملاقات۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے آج آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے 5 رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سماجی رہنما عمیر عثمانی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تاجر برادری کے نمائندوں نے تاجروں کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ جس پر ایس ایس پی سینٹرل نے فوری توجہ اور حل کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں کراچی جاوید صدیقی صدر آل تاجران سندھ اتحاد (کراچی ڈویژن) و سینیئر تجزیہ کار اور سماجی رہنما عمیر عثمانی شامل تھے۔ ذیشان شفیق صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی پولیس تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی حفاظت اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات بروقت اٹھائے جائیں گے۔

سماجی رہنما عمیر عثمانی نے علاقہ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر فوری ایکشن کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ پولیس اور عوام اگر مل کر کام کریں تو جرائم کرنے والوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

Javed Siddiqui and Umair Usmani hold important meeting with SSP Central Zeeshan Shafiq Siddiqui
Javed Siddiqui and Umair Usmani hold important meeting with SSP Central Zeeshan Shafiq Siddiqui
Comments
Loading...