Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کاشتکاروںکی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے۔ مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ صحت دن رات بہتری کی جانب گامزن ہے۔ خواجہ سلمان رفیق

0

کاشتکاروںکی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے۔ مریم نواز شریف

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات۔ صوبائی وزراء، بلال یٰسین، خواجہ سلمان رفیق، سید عاشق حسین کرمانی اور مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی موجود تھے۔

ملاقات میں عوام بالخصوص کاشتکاروں کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے پر تبادلہ خیال۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکاروںکی فلاح سب سے زیادہ عزیز ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ مریم نواز شریف توقعات سے بڑھ کر کام کررہی ہیں۔

سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا تاریخی کسان پیکیج صوبائی پیداوار بڑھانے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

بلال یٰسین وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر16روپے فی روٹی مہیا کی جارہی ہے، کوتاہی پر فوری ایکشن لیا جارہا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ صحت دن رات بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

Comments
Loading...