یپلز پارٹی کی حکومت کراچی کے لیے ایک خطرہ “رسک” بن چکی ہے۔ سیف الدین ایڈووکیٹ
کراچی کے عوام کا بجٹ کراچی پر نہیں لگ رہا سب یہ کھارہے ہیں۔ سیف الدین ایڈووکیٹ
یپلز پارٹی کی حکومت کراچی کے لیے ایک خطرہ “رسک” بن چکی ہے۔ سیف الدین ایڈووکیٹ
کراچی : اپوزیشن لیڈر کے ایم سی نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی اپوزیشن آفس کے ایم سی بلڈنگ میں بلدیاتی رپورٹرز سے ملاقات۔ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کے لیے ایک خطرہ “رسک” بن چکی ہے۔ حکومت سندھ اور کے ایم سی کی بیڈ گورننس میں کراچی کے عوام کاحق کھایا جارہاہے۔ اوپر سے نیچے تک میونسپل افسران اور ڈائریکٹرز بھاری رقوم دیکر تعیناتی کرواتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ افسران پھر یوسیز ٹاؤن کے ایم سی سمیت بلدیاتی اداروں سے کماکر اوپر تک مال پہنچاتے ہیں۔ بغیر رشوت کے پہیہ لگے کوئی فائل بلدیاتی افسران اپروو نہیں کرتے۔ کراچی واٹر بورڈ دو ڈھائی کھرب قرضہ لے رہاہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ قوم کو بتایاجائے یہ کھربوں روپے کراچی کے عوام پر کس منصوبے میں اور کہاں خرچ ہورہاہے۔ کراچی کے عوام کا بجٹ کراچی پر نہیں لگ رہا سب یہ کھارہے ہیں۔ روز بروز شہری بنیادی ضروریات سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔
سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پانی نلکوں میں دستیاب نہیں ، سیوریج سسٹم ناکارہ ہوچکاہے۔ کراچی میں کھلے مین ہول بچوں کیلئے موت کا کنواں ثابت ہورہے ہیں۔ ایک سال کے دوران ڈپٹی مئیر کراچی کی یوسی میں چار بچے جاں بحق ہوگئے۔ قبضہ مئیر کراچی ،ڈپٹی مئیر کراچی اور حکومت سندھ سمیت پیپلز پارٹی والوں کو کراچی کے بچوں کی ہلاکت پر کوئی شرمندگی تک نہیں۔