Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ملکی صنعت اور سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ آفاق احمد

صرف بیرونی سرمایہ کاری پر انحصار بہت بڑی غلطی ہوگی۔ آفاق احمد

0

ملکی صنعت اور سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ آفاق احمد

کراچی : آفاق احمد نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی زاتی کوششوں کی وجہ سے عرب ممالک کی جانب سے 25 ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر اتفاق کو خوش آئندہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتر کرنے میں آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی کو قوم کی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دنیا میں کوئی بھی ملک بیرونی سرمایہ کاری زریعے ترقی نہیں کی، صرف بیرونی سرمایہ کاری پر انحصار بہت بڑی غلطی ہوگی ہمیں بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ وہ تمام سہولتیں اور مراعات جو ہم بیرونی سرمایہ کاروں کو دے رہے ہیں اپنے ملک کے مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فراہم کرنی ہونگی تا کہ ملکی صنعتکار اور سرمایہ کار ملکی ترقی اور استحکام کی ذمہ داری کا بوجھ ا پنے کا ندھوں پر اٹھا سکے۔

آفاق احمد نے کہا کہ مقامی صنعت کار ٹیکسوں کے بھاری بوجھ اور بجلی و گیس کے ٹیرف میں میں مسلسل اضافے تنگ آکر صنعتیں بند کر رہا جو قومی المیہ سے کم نہیں۔

آفاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے ان پر سے ٹیکسوں اور بجلی گیس کے بڑھتے ٹیرف کے بوجھ کو کم کیا جائے،صنعتوں کے لئے گیس کے ٹیرف میں اضافہ واپس لیا جائے اور گیسں کے نرخ 1350روپے فی ایم ایم بی ٹی کئے جائیں۔

Comments
Loading...