مجھے نیند کی گولیوں کے بغیر نیند نہیں آتی ہے۔ پایل گوش
انہوں نے کچھ دن پہلے ہی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ اسنٹاگرام پر ایک پوسٹ میں یہ سب لکھا۔
مجھے نیند کی گولیوں کے بغیر نیند نہیں آتی ہے۔ پایل گوش
تفسیلات کے مطابق پائل گھوش ایک ہندوستانی اداکارہ اور سیاست دان ہیں۔ جو بنیادی طور پر تیلگو اور ہندی فلموں میں نظر آتی ہیں۔ وہ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کی خواتین ونگ کی نائب صدر ہیں۔ وہ 1992 میں پیدا ہوئیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی نظر آتی ہیں جہاں وہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتئ ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ’’میں کچھ سالوں سے ڈپریشن کا شکار ہوں۔ میرا ریپ انوراگ کشپ نے کیا ہے۔ کبھی کبھی دوائیں لینے کے بعد بھی پوری رات نیند نہیں آتی ہے۔ لیکن لوگوں کو کچھ اور ہی لگتا ہے اور اگر میں تمہاری جگہ ہوتی تو مجھے بھی ایسا ہی لگتا۔ میرے ایک ہاتھ میں وائن اور ایک ہاتھ سونے کی دوا مجھ میں ٹرامہ بڑھا رہی ہیں۔ کیونکہ مجھے نیند کی گولیوں کے بغیر نیند نہیں آتی ہے‘‘۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں شروع میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی تھی، یہ سوچ کرکہ میرے خاندان کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، میں بالی ووڈ میں نیی تھی سوچا، کوئی مجھے کام نہیں دے گا.. میرا کیرئیر تباہ ہو جائے گا لیکن اب نہیں، میں ہمیشہ اس کے بارے میں بات کرتی رہوں گی، جب بھی رات مجھے ستائے گی…!!‘‘۔