ہمیں اپنے ملک کو اس گندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ عزیقہ ڈینیل
عزیقہ ڈینیل نے سندھ کے صدر علی زیدی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ہمیں اپنے ملک کو اس گندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ عزیقہ ڈینیل
تفصیلات کے مطابق عزیقہ ڈینیل ایک معروف پاکستانی اداکارہ ہیں۔ ڈینیئل نے نور جہاں میں نور جہاں، حوریہ ملال یار اور سارہ میں تیرا غم اور ہم میں مرکزی کردار ادا کیا۔ وہ آؤ لوٹ چلیں، بالا، چےخ میں اپنے کرداروں کے لیے مزید جانی جاتی ہیں۔ وہ کراچی میں 1996 میں پیدا ہوئی۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹیوٹر پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کچھ تصاویر شئیر کیں۔ جس میں ان کو پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ان تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’’آخرکار! میں نے اپنے ملک کی خاطر کودنے کا فیصلہ کیا۔ سندھ کے صدر علی زیدی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ ہمیں اپنے ملک کو اس گندگی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔ جیسا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تھا‘‘۔