Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پانی کی لائنوں کو منصوبہ بندی کے تحت توڑا جا رہا ہے ۔ منعم ظفر خان

آج بھی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں اتحاد کی ضرورت ہے ۔ منعم ظفر خان

0

پانی کی لائنوں کو منصوبہ بندی کے تحت توڑا جا رہا ہے ۔ منعم ظفر خان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس ویک کے انعقاد پر ٹاؤن چیئرمین اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جس سرکار کی زمہ داری ہے وہ اس سے اجتناب کررہی ہے۔ اس کی سرپرستی گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کررہی ہے۔ 16 دسمبر کو ہمارا ایک بازو مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوگیا۔ 16 دسمبر کو بھی آرمی پبلک اسکول کا سانحہ ہوا۔ جب بھی 16 دسمبر آئے ان شہدا کا ذکر ہوا۔ ان کھیلوں سے بچوں کے اندر فزیکل فٹنس پیدا ہوگی۔ اس کے ذریعے اسپتال ویران ہوگے۔ کھیلوں کے میدان آباد اور اسپتال ویران کرنا ہے۔ تعمیر اور ترقی میں جماعت اسلامی ساتھ ہے۔ یہ 12 اسکولوں کے بچے ملک کا مستقبل ہیں۔ ان ہی اسکولوں کے بچے پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے۔ یہ اسپورٹس ویک سال میں دو مرتبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ آج کے دن 1971 میں سقوط ڈھاکہ ہوا۔ آج کے دن ہمارا ایک بازو ہم سے جدا ہوگیا۔ اس کا بھارت نے جشن منایا۔ آج بھی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ آج ہی کے آرمی پبلک اسکول کا سانحہ پیش آیا۔ ابھی تک نہیں پتا چلا کہ اس کے پیچھے کون تھا۔ پانی کی لائنوں کو منصوبہ بندی کے تحت توڑا جا رہا ہے۔ سی سی او واٹر کارپوریشن کہتے ہیں 3600 ٹینکر پانی فراہم کررہے ہیں۔ لوگوں کو لائنوں میں پانی چاہیے، ٹینکروں کے ذریعہ نہیں۔ اسٹاک ایکسچینج سٹے کا بازار ہے۔ اس سے عام آدمی کو ریلیف نہیں مل رہا۔ آج سارے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں پانی نہیں ہے۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن ٹگ آف وار کررہے ہیں۔ یہ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر بالکل تباہ حال ہے دوسری طرف یہ صورتحال ہے۔ رواں سال 106 افراد موبائل چھیننے کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ شور ہورہا ہے کہ سسٹم پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔ رواں سال بارشوں میں متعدد سڑکیں پانی میں بہہ گئیں۔ سسٹم کے تمام لوگ اپنا کام کر رہے ہیں۔ سسٹم پر ہاتھ ڈالنا پڑے گا، جب ہی کراچی ترقی کرے گا۔

Comments
Loading...