Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہم اپنے بچوں کو انصاف دلانے کیلئے بار بار عدالت آئیں گے۔خواجہ اظہار الحسن

ہم اس وقت اس مسئلے کو ہر فارم پر اٹھا تے رہینگے کہ جب تک کراچی کے عوام کو انصاف نہ مل جائے۔خواجہ اظہار الحسن

0

عدالت نے میرا کیس ڈسمس کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کمیٹی سے رابطہ کریں کونسی کمیٹی؟ کہ جس نے اس صوبے کے نوجوانوں کے روزگار پر ڈاکہ ڈالا ہے۔خواجہ اظہار الحسن

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کہا کہ آج ہم سپریم کورٹ جعلی ڈومیسائل کے کیس کے سلسلے میں آئے ہیں،ہم نے اس سنگین مسئلہ پر 8 سال پہلے سندھ اسمبلی میں اواز بلند کی تھی جس ایوان سے انصاف نہیں ملا تو ہم اس مجرمانہ غفلت پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، مزاحقہ خیز بات یہ ہے سابق چیف جسٹس کے پاس کیس چل رہا ہےآج سپریم کورٹ میں چوتھی پیشی ہے تاریخ مل رہی ہے اگریہی رویہ رہا اور انصاف ظالموں کی حمایت میں جائےگا تو کون عدالت میں جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار خواجہ اظہار الحسن نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک طاقتور وزیر نے کہا تھا کہ کورٹ میں کچھ نہیں ہوگا جبکہ حکومتی وکیل نے کہا کہ تاریخ چاہیے ہم ایسے نظام سے مایوس نہیں ہونگے کیو مایوسی گناہ ہے ہم اپنے بچوں کو انصاف دلانے کیلئے بار بار عدالت آئیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ یہاں جید سیاستدان کہتے ہیں یہ قران تو نہیں،ہمارے ساتھ کیئے گئے معاہدے پورے نہیں ہوئے تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، آج پھر سے سندھ میں ایک سے 4 گریڈ کی پھر بھرتیاں ہو رہی ہیں کیا کوئی اس بات کی یقین دہانی کروائی سکتا ہے کہ اس بار بھرتیاںانصافکی بنیاد پر ہونگی ؟ جبکہ عدالت نے میرا کیس ڈسمس کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کمیٹی سے رابطہ کریں ہم کونسی کمیٹی؟ سے رابطہ کریں سندھ حکومت کی کمیٹی؟ کہ جس نے اس صوبے کے نوجوانوں کے روزگار پر ڈاکہ ڈالا ہے کیا ایسے لوگوں سے ہم انصاف ملنے کی امید رکھ سکتے ہیں بالکل نہیں ہم اس وقت اس مسئلے کو ہر فارم پر اٹھا تے رہینگے کہ جب تک کراچی کے عوام کو انصاف نہ مل جائے اور ناانصافی کرنے والے بھول جائیں کہ ہم اس مسئلے سے پیچھے ہٹے گے۔

Comments
Loading...