Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

فلسطین کے مسلمان اپنا کام کر رہے ہیں ہمیں اپنا کام کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن

الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے تحت غزہ بازار میں پاکستانی مصنوعات پر مبنی 60 اسٹالز موجود

0

فلسطین کے مسلمان اپنا کام کر رہے ہیں ہمیں اپنا کام کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ کے تحت غزہ بازار کا انعقاد۔ بازار میں پاکستانی مصنوعات پر مبنی 60 اسٹالز موجود ہیں۔ اسٹالز سے ہونے والے منافع کا کچھ حصے سے فلسطین کے لیے امداد بھیجی جائے گی۔ غزہ بازار کا اہتمام نجی بینکوئٹ ہال میں کیا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو کامیابی دی ہے جنہوں نے قبلہ اول کے لیے قربانیاں دی۔ کل ہم نے دیکھا جو لوگ سالوں سے قیدی بنے تھے وہ اپنے گھروں کو پہنچے ہیں۔ حماس نے پورے عزت اور احترام کے ساتھ معاہدہ پورا کیا ہے۔ آسرائل جس نے عرب کو 6 دنوں میں شکست دی اسے حماس نے اپنے جزبے سے شکست دی۔ امید ہے بہت جلد مسجد اقصی سے بھی اسرائیل کا قبضہ حماس لے گی۔ اسرائیل کو منافع پہچانے میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت اہم ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسرائیل مصنوعات کی جگہ پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دے۔ ہم نے بہت سے شعبوں میں غیر ملک کمپنیوں کو شکست دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کو شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ ہماری کمپنیوں کو چاہیے کے وہ بھی کولیٹی کے معیار کا خیال رکھیں۔ غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے لوگ آج پاکستانی مصنوعات کی تلاش کر رہے ہیں۔ اسرائیل کو منافع پہچانے میں اسرائیلی مصنوعات کی فروخت اہم ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسرائیل مصنوعات کی جگہ پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دے۔ ہم نے بہت سے شعبوں میں غیر ملک کمپنیوں کو شکست دی ہے۔ ہم ہر شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کو شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ ہماری کمپنیوں کو چاہیے کے وہ بھی کولیٹی کے معیار کا خیال رکھیں۔ غزہ میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے لوگ آج پاکستانی مصنوعات کی تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی کمپنیوں اور مصنوعات کو ترجیح دیں تو اسرائیل کے قبضے سے باہر ہوسکتے ہیں۔ آج کے اس بازار سے ہونے والے منافع کا حصہ فلسطین فنڈ میں جائے گا۔ فلسطین کے مسلمان اپنا کام کر رہے ہیں ہمیں اپنا کام کرنا چاہیے۔ اسرائیل نے اپنی جارحیت اس لیے جاری رکھی کیونکہ مسلم حکمرانوں نے اپنا کام نہیں کیا۔ اگر مسلم حکمران اپنا کام کرتے تو اسرائیل مجبور ہوکر قابض علاقوں سے نکل جاتا۔ صرف غزہ کے مسلمانوں کے لیے بیان کافی نہیں۔ حکمرانوں کو عملاً اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ درخواست ہے عوام اس بازار کو کامیاب بنائیں۔ بہت جلد ایک بہت بڑا پاکستانی مصنوعات کی فروغ کے لیے ایکسپو کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام میں پاکستانی مصنوعات کا رجحان بڑہائے۔

Comments
Loading...