Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ کمشنر کراچی محمد اقبال

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد

0

محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ کمشنر کراچی محمد اقبال

کراچی : کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ پولیس رینجرز اور شہری اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے ہنگامی منصوبے تیا ر کر لیا ہے۔ محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

اس موقع پر فرقہ وارانہ ہم آھنگی اور مذہبی رواداری قائم کی جاے گی جلوسوں اور مجالس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور بہتر شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ کمشنر کراچی کلب میں ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوس سمیت تمام اہم جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

عزاداروں کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ترجیحی اقدامات کرے گا۔ ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پولیس منتظمین کی مشاورت سے انتظامات کرے گی شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے کمشنر کراچی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں شکائتی مراکز قائم کریں گے کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز،پولیس رینجرز اورشہری اداروں کے افسران محرم الحرام عقیدت و احترام سے منانے اور اس موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

انھوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ مجوزہ اقدامات پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے علما کرام اور مذہبی رہنماوں اور منتظمین کے رابطہ و تعاون سے اقدامات کریں۔ ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس نے سیکورٹی ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق سیکورٹی اقدامات کویقینی بنانے کے لئے جلوس اور مجاس کے مقامات پر سیکورٹی چیک کے لئے واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے اور مجالس اور جلوسوں کے آغاز سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ اپنی چیک کر ے گا۔

راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے اس موقع پر خواتین پولیس بھی متعین کی جائے گی اجلا س کو بتایا گیا کہ اس موقع پر ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان بنا لیا ہے مرکزی جلوس کے شرکا کے لئے پارکنگ مقامات کا تعین کر لیا گیا ہے۔ ریلو ے یارڈ ٹاور اور باغ جناح مین پارکنگ کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ جبکہ ٹریفک کے لئے متبادل روٹس کے نقشے تیار کر لئے گئے ہیں۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ متبادل راستوں کو میڈیا کے ذریعے مشتہر کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں رہنمائی ملے اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنز ز ایڈیشنل کمشنر ون عطااللہ شاہ اسسٹنٹ کمشنر جنر ل عابد شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز مریم حسن پولیس، رینجرز، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی، بلدیہ عظمی کراچی ضلعی بلدیات، کے سینئر افسران، بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اجلاس میں جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نثار احمعد قلندری، مولانا صادق جعفری، علامہ باقر زیدی اورشمس الحسن شمسی اور دیگر علما کرامی مذہبی رہنما اور منتظمین بھی موجود تھے

Comments
Loading...