Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کے عوام کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ 21 جنوری کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دیں۔ انیس قائم خانی

یہ ملک کے سیاسی منظر نامے میں اہمیت کا حامل ہے۔ انیس قائم خانی

0

کراچی کے عوام کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ 21 جنوری کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دیں۔ انیس قائم خانی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت 21 جنوری کو ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ قائد اعظم کے مزار سے متصل باغ جناح کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ یہ ملک کے سیاسی منظر نامے میں اہمیت کا حامل ہے،21 جنوری کو ہونے والا جلسہ مہاجروں سمیت سندھ کے غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کا تعین کرگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ایم کیو ایم باغ جناح میں کئی بڑے جلسے کر کے اپنے ریکارڈ خود ہی توڑ چکی ہے اور اس بار بھی ہم یہاں جلسہ کر کے تاریخ رقم کرکے شہری سندھ دشمن قوتوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں،

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ آپ لوگ ڈور ٹو ڈور ورکنگ کریں اور کراچی کے عوام کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ 21 جنوری کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دیں۔اس موقع پر جلسہ گاہ کی تیاریوں میں مشغول زمہ داران و کارکنان کو شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Comments
Loading...