چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا غیر قانونی نرسری کے خلاف جاری آپریشن کا معائنہ۔
نرسری کے نیچے دبی ہوئی سیوریج کی مین لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جس کی تبدیلی کا کام شروع ہوچکا ہے۔چیئرمین محمد یوسف
الحمد اللہ خدمت کا یہ سفر جاری ہے جس اعتماد کا اظہار عوام نے جماعت اسلامی کے نمائندوں پر کیا ہے اسے مجروع نہیں ہونے دیں گے۔محمدیوسف
کراچی: نیو کراچی ٹاؤن سیکٹر فائیو ایل میں قائم غیر قانونی نرسری کے خلاف ایکشن۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا غیر قانونی نرسری کے خلاف جاری آپریشن سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا معائنہ۔اس موقع پرچیئرمین یونین کمیٹی نمبر 05 ڈاکٹر خالد،یوسی 05 وائس چیئرمین عمران فقیر،یوسی کونسلرو اراکین،یونین کمیٹی 09 کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی و دیگر یوسی اراکین،واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذمہ داران و ملازمین بھی موجود تھے۔
اس موقع پرچیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ غیر قانونی نرسری کے نیچے مین سیوریج لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جس کی وجہ سے سیکٹر فائیو ایل میں سیوریج کے مسائل ہیں آج غیر قانونی نرسری کو ختم کرکے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام شروع ہو چکا ہے اور آئندہ دو سے تین دن میں لائن کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا جائے گا۔ہم واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کے ذمہ داران کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نیو کراچی ٹاؤن میں موجود پانی اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
منتخب نمائندوں کی کوشش ہے کہ پانی اور سیوریج کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ نیو کراچی ٹاؤن کا انفرا اسٹرکچر بہتر حالت میں رہے۔الحمد اللہ نیو کراچی ٹاؤن میں تمام دائروں میں کام چل رہا ہے اور محکمہ اپنے اپنے کاموں مصروف ہے چاہے وہ پارکس و پلے گراؤنڈز کی بحالی ہو یا نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکوں کی مرمت و استر کاری ہو اس کے ساتھ ہی نیو کراچی ٹاؤن کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں نئے فرنیچر کی فراہمی کے ساتھ اسکولوں کی عمارتوں کی تزین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام دائروں میں الحمد اللہ خدمت کا یہ سفر جاری ہے اور اللہ نے چاہا تو جس اعتماد کا اظہار عوام نے جماعت اسلامی کے نمائندوں پر کیا ہے اسے مجروع نہیں ہونے دیں گے۔
یونین کمیٹی نمبر فائیو کے چیئرمین ڈاکٹر خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے قبصہ مافیا کے خلاف آپریشن کرکے جگہ کو واگز کرایا ہے اس جگہ سیکٹر 5-ایل کی مین سیوریج لائن گزر رہی ہے جو برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے اور علاقے کا پورا سیوریج کا نظام متاثر ہے آج الحمد اللہ اس سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام شروع ہوچکا ہے جس سے سیکٹر 5-L کا برسوں پُرانا سیوریج کا مسئلہ حل ہوجائے گا یوسی کے اراکین اور علاقہ مکین چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن اور ان کی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں۔