Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیوریج کے ناقص نظام و گٹر کے اندھے کنوؤں نے شہریوں کی معصوم اور قیمتی جانوں کو نگل لیا۔ سید شہزاد مظہر

کتنی عجیب بات ہے کہ جو صارفین واٹر کارپوریشن کے واجبات ادا نہ کریں وہ نا دہندہ ہیں اور خود واٹر کارپوریشن صارفین کو پانی نہ دے اور پانی دے تو گٹر کا پانی دے تو اس کے خلاف کون سا ایکٹ لگتا ہے؟ سید شہزاد مظہر

0

سیوریج کے ناقص نظام و گٹر کے اندھے کنوؤں نے شہریوں کی معصوم اور قیمتی جانوں کو نگل لیا۔ سید شہزاد مظہر

کراچی : نیشنل کنزیومر موؤمنٹ سندھ کے صدر و چیئرمین یوسی سید شہزاد مظہر نے واٹر سیوریج کارپوریشن کی ریبیٹ پالیسی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریبیٹ پالیسی صارفین کو بے وقوف بنانے کے لیے، انکو بہلا پھسلا کر جھانسا دے کر اس بات کے لیے امادہ کرنا ہے کہ پانی گندا ملے یا صاف، 15 دن بعد ملے یا ایک ماہ بعد، نلکے سے ملے یا ٹینکر سے ہر صورت میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے واجبات ادا کرنے ہیں!
انہوں نے کہا کہ کتنی عجیب بات ہے کہ جو صارفین واٹر کارپوریشن کے واجبات ادا نہ کریں وہ نا دہندہ ہیں اور خود واٹر کارپوریشن صارفین کو پانی نہ دے اور پانی دے تو گٹر کا پانی دے تو اس کے خلاف کون سا ایکٹ لگتا ہے؟ ایسے ظلم و جبر کو کیا کہا جائے گا؟

دنیا کے کس ملک میں ایسا ہوتا کہ صارفین سے بلا عوض وصولی کی جائے؟ مگر ہمارے ملک میں اداروں کو کھلی چھوٹ ہے کہ وہ صارفین کو اپنی سروس فراہم کریں یا نہ کریں ان سے حقیقی وصولی کے علاوہ حکومت کے لیے بھی ملٹی پل جگگا ٹیکس وصول کر سکتے ہیں-

شہزاد مظہر نے کہا کہ نا اہل کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے خلاف آئین کی کون سی دفعہ لاگو ہوتی جس نے کراچی کی عوام کو پانی کی بوند بوند سے محروم کرکے ہائیڈرنٹ کے کاروبار سے صارفین کو دوہرے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے اور سیوریج کے ناقص نظام و گٹر کے اندھے کنوؤں نے شہریوں کی معصوم اور قیمتی جانوں کو نگل لیا اور حکومت نے اس ادارے کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا؟

نیشنل کنزیومر موؤمنٹ سندھ میں قبضہ میئر کراچی اور چیئرمین واٹر سیوریج کارپوریشن سے مطالبہ کرتی ہے جن صارفین کے گھر پانی نہیں آتا اور وہ ٹینکر کے ذریعے پانی خریدتے ہیں یا جن صارفین کو مسلسل گندا پانی فراہم کیا جا رہا ہے انہیں واٹر کارپوریشن کے واجبات و بل سے مستثنی کیا جائے یا انہیں فری ٹینکر کی سروس مہیا کی جائے ـ

Comments
Loading...