Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تربیت یافتہ کے-9 کتے موچکو پولیس چوکی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

سندھ پولیس کی جانب سے بلوچستان سے بارودی مواد، منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کے لئے تربیت یافتہ کے-9 کتوں کا استعمال شروع کر دیا گیا۔

0

تربیت یافتہ کے-9 کتے موچکو پولیس چوکی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

سندھ : سندھ پولیس کی جانب سے بلوچستان سے بارودی مواد، منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کے لئے تربیت یافتہ کے-9 کتوں کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ آئی جی صاحب سندھ اور ایڈیشنل آئی جی صاحب کراچی کی ہدایات پر بلوچستان سے کراچی کے داخلی مقام موچکو پولیس چوکی پر سخت ترین چیکنگ / ناکہ بندی کا عمل شروع کردیا گیا۔ بلوچستان سے بارودی مواد، منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی ترسیل کو روکنے کے لئے پولیس کے کے-9 یونٹ کی خدمات خاصل کر لی گئیں۔ تربیت یافتہ کے-9 کتے موچکو پولیس چوکی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

تعینات تربیت یافتہ کتے بارود اور منشیات کی کھوج لگانے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ بلوچستان سے تمام چوٹی بڑی گاڑیوں کو کتوں کے ذریعے اسکین اور پروپر چیکنگ کے بعد کراچی داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے موچکو چیک پوسٹ کا وزٹ کرکے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی نے چیکنگ پر تعینات عملے اور کے9 ہینڈلز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر انجینئر اور سول ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر بھی ایس ایس پی کیماڑی کے ہمراہ تھے۔ موچکو چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں لینڈ کی پیمائش کی گئی اور موچکو چیک پوسٹ پر چیکنگ لائنز و دیگر انفرا اسٹرکچر کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Comments
Loading...