Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عید گزر گئی، پر کچرا نہ اٹھا، یوسی 07 سرجانی منگھوپیر ٹاؤن کی عوام پریشان

0

کراچی : یوسی 07 سرجانی منگھوپیر ٹاؤن میں عیدالاضحی کے بعد بھی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں۔ آلائشوں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ عید کے بعد صفائی میں مکمل ناکام رہا ہے۔ کئی دن گزرنے کے باوجود گلی محلوں سے کچرا نہیں اٹھایا گیا۔

چیئرمین یوسی 07 امید علی قاضی نے صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔ عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔ ہم نے بارہا شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

امید علی قاضی نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments
Loading...