ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی کے فنڈز سے شادمان ٹاون میں سیوریج لائین کا کام شروع کردیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی کے فنڈز سے شادمان ٹاون میں سیوریج لائین کا کام شروع کردیا گیا۔
کراچی : شادمان ٹاون میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مختلف مقام پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم این اے فرحان چشتی نے کچھ دنوں پہلے شادمان ٹاون کا دورہ بھی کیا اور علاقہ مکین سے ملاقات بھی کی۔
سخی حسن نے ناگن چورنگی تک کی سروس سڑک کی تعمیر کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
شادمان ٹاون میں موجود تاج مسجد والی گلی میں سیوریج لائین کا ایک مسلہ موجود تھا۔ علاقہ مکین نے اپنی اس پریشانی کو جب فرحان چشتی کو بتایا تو انہوں نے عوام کی سہولت کے لئے پوری گلی لائین کو نیا ڈالنے کو کہا۔ تاج مسجد والی گلی میں سیوریج کی لائین کا کام آج سے شروع کردیا گیا ہے اور امید کی جاری ہے کہ رات تک اس کو مکمل بھی کرلیا جائے گا۔
علاقہ مکین نے اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان ایم این اے فرحان چشتی کا شکریہ ادا کیا۔