Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی میڈیا بریفنگ

0

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس بریفنگ کا مقصد آپ لوگوں کو پچھلے دنوں سکیورٹی کے حوالے جو کچھ ہوا اس پر تفصیل دینا ہے۔ 2026 جولائی کے ہم آخر میں ہیں۔ مجموعی طور پر جو آپریشن کئے گئے ہیں وہ 40،348 ہیں۔ ان میں تمام ہماری فورسس نے حصہ لیا ہے۔ اس میں سے 31 ہزار سے زیادہ صرف بلوچستان میں کئے گئے آپریشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دہشت گردی کے جو واقیات ہیں وہ 3 ہزار سے زیادہ ہیں۔ جس میں کے پی کے میں 1971 ہیں۔ بلوچستان میں 1148 ہیں اور باقی پاکستان میں 26 ہیں۔ اس کے دوران کو تصدیق شدہ دہشت گرد مارے گئے ہیں، ان کی تعداد 2084 ہے۔ اس سال جو پاکستانی شہید ہوئے ان کی تعداد 819 ہے۔ جس میں آرمی کے 303 جوان شہید ہوئے، پولیس اور لاانفورسمنٹ ایجنسی کے 94 ہیں اور سیولین کی تعداد 322 ہے۔

اس سال 28 خودکش حملہ ہوئے ہیں۔ جس میں زیادہ تر افغانی تھے۔

تفصیل ویڈیو میں۔

Comments
Loading...