Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے دو دہائیوں بعد نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں انتظامات کے متعلق اجلاس۔

0

کراچی : کراچی میں 20 سال بعد نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ!۔ کھیلوں کے میدان پھر آباد ہونے جا رہے ہیں!۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے دو دہائیوں بعد نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ کے مختلف ایونٹس منعقد ہوں گے۔

شہر کی ترقی کے ساتھ کھیلوں اور تفریحی سہولیات میں اضافہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ کراچی کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع میسر آئیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں انتظامات کے متعلق اجلاس۔

میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر، مشیر مالیات گلزار علی، پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے نمائندگان کی شرکت۔

Comments
Loading...