کراچی کی خواتین مبارکباد کی مستحق ہیں جو ایک دن کے نوٹس میں بڑی تعداد میں دھرنے میں جمع ہوئی ہیں۔ منعم ظفر خان
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا گورنر ہاوس میں خواتین دھرنا و جلسہ عام سے خطاب
کراچی کی خواتین مبارکباد کی مستحق ہیں جو ایک دن کے نوٹس میں بڑی تعداد میں دھرنے میں جمع ہوئی ہیں۔ منعم ظفر خان
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا گورنر ہاوس میں خواتین دھرنا و جلسہ عام سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی خواتین مبارکباد کی مستحق ہیں جو ایک دن کے نوٹس میں بڑی تعداد میں دھرنے میں جمع ہوئی ہیں۔ دھرنے میں صرف 2 اضلاع کی خواتین ہیں جب کہ 11 اضلاع کی خواتین موجود ہی نہیں ہے۔ آج ملک کو آزاد ہوئے 77سال ہوگئے جو کلمہ کی بنیاد پر حاصل ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کا مقصد یہ تھا کہ ملک میں اللہ کا نظام نافذ ہوگا اور عدل و انصاف ہوگا۔ آج 77 سال ہوگئے کتنی حکومتیں آئی ہیں اور چکی گئیں، لیکن ریاست نے عوام کو تعلیم و صحت اور بنیادی ضروریات زندگی فراہم نہیں کرسکی۔ 77 سال گزرنے کے بعد آج کراچی کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سڑکوں پر موجود ہیں۔ خواتین گھروں کے اندر بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور پرورش کرتی ہیں۔ خواتین بچوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ گھروں کے کام میں بھی مصروف رہتی ہیں۔ بد قسمتی سے آج خواتین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی اکیسویں صدی میں بھی ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ہے۔ کراچی پاکستان کی معیشت چلاتا ہے اور صوبہ سندھ کے بجٹ میں 95 فیصد ادا کرتا ہے۔ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے سواری صرف چنگچی کی رہ گئی ہے۔