Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سیکٹر 14اے میں گٹر لائین کا معملہ چئیرمین فرحان سہیل بیماری میں بھی موقع پر موجود

شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کی گلی نمبر 3 اور 4 میں سب سے بڑی گٹرلائین کا کام اپنے اختتام پر

0

سیکٹر 14اے میں گٹر لائین کا معملہ چئیرمین فرحان سہیل بیماری میں بھی موقع پر موجود

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 2، سیکٹر 14-اے کی گلی نمبر 3 اور 4 میں نئی گٹرلائین ڈالنے کا کام جاری ہے۔ یہاں رہنے والوں اور محلہ کمیٹی نے چئیرمین فرحان سہیل سے اس کی شکایت کی تھی۔ بھٹو کالونی کا پانی جب سیکٹر 14-اے میں داخل ہوتا ہے تو اخراج کم ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر بہتا تھا۔

فرحان سہیل نے اس مسلہ کو دیکھتے ہوئے 2 گلیوں کی پوری گٹرلائین نئی ڈلوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کام کو شروع ہوئے 3 دن ہوچکے ہیں اور اب یہ گٹرلائین کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ لائین کے آخری پوائینٹ پر جب کچھ مسائل پیدا ہوئے تو فرحان سہیل کو موقع پر آنا ہی پڑا۔ حالہ کہ فرحان سہیل کی طعبیت کچھ دنوں سے خراب ہونے کی وجہ سے وہ گھر پر تھے۔ لیکن جیسے ہی ان کو پتہ چلا کہ گٹرلائین کے کام میں کچھ مسلہ آرہا ہے تو وہ بیماری کی حالت میں ہی موقع پر پہنچ گئے۔

وہاں موجود لوگوں کے ساتھ انہوں نے بات کی اور مسلہ کا حل نکال لیا۔ وہاں موجود تمام لوگوں نے فرحان سہیل کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ بیماری کی حالت میں بھی آئے اور لوگوں کے مسائل کو سن کر اس کا حل نکالا۔

امید کی جارہی ہے کہ اس لائین کے بعد سے سیکٹر 14-اے میں موجود گٹر لائین کا مسلہ حل ہوجائے گا۔

Comments
Loading...