شادمان ٹاون، میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج عوام پریشان
شادمان ٹاون میں بڑھتی ہوئی چوریوں کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان نظر آتے ہیں۔
شادمان ٹاون، میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج عوام پریشان
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد یوسی 02 میں بھی چوری کی وارداتوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
منگل کے دن شادمان ٹاون شادمان مسجد گیٹ نمبر 01 کے سامنے والی گلی میں ایک گھر کے باہر کھڑے لڑکے سے گن پوائینٹ پر موبائل فون چھین لیاگیا۔
ایسی طرح آج صبح 6 بجے کے آپ پاس شادمان ٹاون عسکری فلیٹ کے سامنے سی سی ٹی فوٹیج میں ایک لڑکے کو گاڑی سے کچھ نکال کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بدھ کی صبح ماریہ فلیٹ فیز 4 کے گیٹ پر 3 لڑکوں نے کچھ خواتین اور حضرات کو لوٹنے کی کوشش کی خواتین اور ایک آدمی نے بھاگ کر جان بچالی، جبکہ موٹر سائیکل پر بیٹھے ہوئے شخص کو انہوں نے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے۔