Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ضلع ویسٹ پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سرجانی و چوکی انچارج خدا کی بستی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔

0

ضلع ویسٹ پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : ضلع ویسٹ پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سرجانی و چوکی انچارج خدا کی بستی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 06 عدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ 1. برآمدہ ویوو موبائل فون مورخہ 02 اگست 2024 کو اسلحہ کے زور پر چھینا گیا تھا، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 928/2024 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔

2. برآمدہ ریلمی موبائل فون بھی مورخہ 02 اگست 2024 کو اسلحہ کے زور پر چھینا گیا تھا، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 929/2024 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ملزمان کے زیراستعمال دو موٹرسائیکلز کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا، جن کی تفصیلات ذیل ہیں۔

۔1. برآمدہ 125 موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 230/2024 تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج ہے۔

۔2. برآمدہ 70سی سی موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 974/2024 تھانہ تیموریہ میں درج ہے۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلئے گئے ہیں، جبکہ دیگر مقدمات میں ملزمان کی شناخت کروائی جائے گی۔ گرفتار ملزمان میں علی جان عرف پوا ولد ریحان (سرگانہ)، مزمل عرف ڈاڈا ولد محمد یعقوب، شاہ رخ ولد شاہد، مور زادہ ولد اللّٰہ جوڑیو اور ناصر ولد مظہر حسین شامل ہیں۔

Comments
Loading...