علاقہ معززین نے چیئرمین محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔
منتخب بلدیاتی نمائندوں کی محنت اورکاوشوں سے نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی مسائل حل ہورہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف
کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مصروف۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی محنت اورکاوشوں سے نیو کراچی ٹاؤن کے بلدیاتی مسائل حل ہورہے ہیں۔یونین کمیٹی نمبر 03 کے چیئرمین اور علاقہ معززین کی چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے ملاقات۔
اس موقع پرعلاقہ معززین نے چیئرمین محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کویوسی 03 میں مسائل کو حل کرنے اور علاقے میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کا درد محسوس کرتے ہیں،ہمارے علاقے میں عرصہ دراز سے بلدیاتی مسائل تھے جن میں سب سے بڑا مسئلہ سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا تھا جو چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے الحمد اللہ کردیا آج ہمارے علاقے میں مسائل میں کمی ہوئی ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔
چیئرمین محمد یوسف نے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کے مسائل حل کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن کو جلد سے جلد مسائل سے پاک کرکے ماڈل ٹاؤن بنائیں جس کے لئے نیو کراچی ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے پارکس و پلے گراؤنڈز کو تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کیا جارہا ہے۔
بعد ازاں یوسی چیئرمین اور علاقہ معززین نے چیئرمین محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔