انیس احمد قائم خانی کی یوم آزادی پرچم کشائی کے سلسلے میں بفرزون آمد، عوام کی بڑی تعداد شریک
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کراچی شہر میں مختلف مقام پر یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کررہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان بفرزون کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب میں سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی کی مرکزی رہنما و انچارج سی او سی فرقان اطیب، سی او سی جوائنٹ انچارجز ابوالظہر چاند اور آغا ذاکر کے ہمراہ شرکت۔
تقریب میں کارکنان اورعوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منایا۔ اس کے بعد تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا پرچم بھی لہرایا گیا اور ساتھ ساتھ آتش بازی بھی کی گئی۔ عوام نے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
