Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوام کے لئے بہتر فیصلہ یہ تھا کہ کرایوں کو برقرار رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیوز کانفرنس

0

کراچی : وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 28 فروری 2026ء، خطے میں جنگ شروع ہونے سے پہلے نافذ عمل کرائے وصول کیے جائینگے۔ آئین کے مطابق این ایف سی میں تبدیلی جب بھی ہوگی صوبوں کا حصہ بڑھے گا۔ وفاق نے پہلے ہفتے پیٹرول میں 55 روپے بڑھائے تھےاور اس کے بعد تین ہفتے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے آگاہ کیا کہ اس دوران تقریباً 129 ارب روپے خرچ کر چکے ہیں۔ وفاقی حکومت نے تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ٹرانسپورٹرز کو رلیف دینے کے لئے وفاق نے صوبوں سے رقم کا مطالبہ کیا۔ ہر صوبے کی اپنی اپنی رائے تھی، ہم نے بھی کہا کہ شاید یہ سب سے بہتر طریقہ نہیں ہے۔ اس مشکل صورتحال میں مشاورت سے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ ہم (تمام صوبوں اور وفاق) نے ایک ماہ کے لئے یہ فیصلہ لیا ہےکہ حصا ڈالیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر 100 فیصد ہوجاتا تو ایک ماہ میں تقریباً 14 ارب روپے سندھ کو دینے پڑینگے۔ بڑے صوبوں کو زیادہ اور چھوٹے صوبوں کو کم رقم دینا پڑے گی۔ وفاق نے کہا کہ صوبے اپنی اپنی انٹروینشن بھی کریں۔ ہم نے موٹرسائیکل والوں کیلئے نٹروینشن، کاشکاروں اور ٹرانسپورٹرز کے ذریعے عوام کو رلیف دی رہے ہیں۔ ہمارے لئے بڑاآسان تھا کہ عوام کے لئے سرکاری ٹرانسپورٹ کے کرایے معاف کرنا۔

انکا کہنا تھا رقم تو سندھ حکومت ہی ادا کرتی اور اس میں خرچہ بھی زیادہ نہیں آ رہا تھا۔ کتنے فیصد لوگ سرکاری ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں؟ سندھ حکومت کی سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ بسز ہیں اور صوبہ بھر میں 11 ہزار بسز چل رہی ہیں۔ عوام کے لئے بہتر فیصلہ یہ تھا کہ کرایوں کو برقرار رکھا جائے۔ اس کے لئے ہم ایک ماہ میں اضافی خرچہ کرینگے وہ تقریباً 3 سے 4 ارب روپے کے درمیان ہوگا۔

Comments
Loading...