Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اسرائیل کی کیا حیثیت ہے کہ اگر مسلم دنیا ان کے خلاف ڈٹ جائے۔ معنم ظفر

ہم شہید اسماعیل ہنیہ اور اہل فلسطین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ معنم ظفر

0

اسرائیل کی کیا حیثیت ہے کہ اگر مسلم دنیا ان کے خلاف ڈٹ جائے۔ معنم ظفر

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی معنم ظفر کی میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے مجاہد حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ آج سے دو روز قبل ہم سے جدا ہوگئے۔ شہید اسماعیل ہنیہ کی پوری زندگی ایک تحریک اور جزبہ ہے۔ امریکہ اور مغرب یہ سمجھتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے سے فلسطینی تحریک رک جائے گی۔ یہ ایک بہتا دریا ہے، امریکہ اور مغرب کی یہ بھول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دس ماہ سے 40 ہزار سے زائد لوگوں نے قبل اول کی آزادی کے لیے اپنی جان کا نظرانہ دیا ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ شہداء کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ پورا غزہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ حماس کا جزبہ ہے کہ اسرائیل اور صیہونی کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم شہید اسماعیل ہنیہ اور اہل فلسطین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان حکمران راکھ کا ڈھیر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ اسرائیل کی کیا حیثیت ہے کہ اگر مسلم دنیا ان کے خلاف ڈٹ جائے۔ وہ عشق کی آگ اور ایمان کی چنگاری موجود نہیں ہے۔ مسلم حکمرانوں نے اپنا حق ادا نہیں کیا،۔ ہمیں ہر محاذ پر اہل فلسطین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہونا ہے۔ ہمیں اس مزاحمت کی تحریک کے پشت پر کھڑا ہونا ہے۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

Comments
Loading...