Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد سے وال چاکنگ کے حاتمے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد کا بڑا قدم۔

سیول ڈیفینس کے 100 رضاکاروں نے اس میں شرکت کی۔

0

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں مختلف مقام پر مختلف وال چاکنگ نظر آتی ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کافی زیادہ خراب لگنے لگا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد نے کہا کہ آج ہم نارتھ ناظم آباد کو وال چاکنگ فری کرنے جارہے ہیں۔ سیول ڈیفینس کے 100 رضاکاروں کی مدد سے ہم نے اس کام کو شروع کیا ہے۔ اگر دوبارہ کسی نے بھی وال چاکنگ کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عام آدمی سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ کے محلہ میں اس طرح کی وال چاکنگ کی جاری ہے تو آپ اس کو خود بھی روکیں۔ کیونکہ جتنی ہماری ذمہ داری ہے اتنی ہی آپ کی بھی ذمہ داری ہے۔ ایک صحت مند ماشرہ صحت مند لوگوں سے مل کر بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ انتظامیہ کا کام لوگوں سہولت فراہم کرناہے، ناکہ انتظامیہ اپنا فیصلہ لوگوں پر نافذ کرے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے بیچ میں سے ہی لوگ نکلیں اور انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے انتظامیہ کی پالیسی کو نافذ کرنے میں انتظامیہ کی مدد کریں۔ ہم نے سیول ڈیفینس کے 100 رضاکاروں کو جمع کیا اوران کے ساتھ مل کر اس وال چاکنگ کو ختم کرنے کا کام شروع کیا ہے۔

Comments
Loading...