Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

علاقہ میں پانی کی شدید کمی کے حوالے سے یوسی چئیرمین اور علاقہ مکین کا ہنگامی اجلاس

اس مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، میٹنگ میں اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن پر انحصار کرنے والے رہائشیوں کو پرامن احتجاج میں شامل ہونے کی ضرورت ہے

0

علاقہ میں پانی کی شدید کمی کے حوالے سے یوسی چئیرمین اور علاقہ مکین کا ہنگامی اجلاس

تفصیلات کے مطابق سیکٹر 7ڈی کی پاکٹس میٹنگ کے دوران سیکٹر 10 کا ایک وفد جناب طلحہ عدنان کے ساتھ پانی کیلئے احتجاج کا پروگرام لایا تھا۔ جس پر چیئرمین یوسی نے 3 جون بروز بدھ رات 10 بجے ھنگامی جنرل میٹنگ طے کی تھی۔ اس میٹنگ میں سیکٹر 7ڈی کے علاوہ سیکٹر 8,9,10 اور 11سی کے نمائندوں نے شرکت کی میٹنگ میں طے پایا کہ 4 جون کو رات 9:30 بجے پاور ھاؤس چورنگی نارتھ کراچی پر عید سے قبل پانی کی سپلائ کیلئے سیکٹر 7، 8، 9، 10 اور 11 کے رہائشی مشترکہ پرامن احتجاج کیلئے شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر 5 دن بعد اجمیر پمپ پر پانی کی سپلائ ہے لیکن پانی 15-20 دن میں ملتا ہے۔ سیکٹر 7ڈی کے رہائشیوں کو انڈا موڑ اور اقرا پاکٹس میں غیر مساوی تقسیم کی وجہ سے 40 دن تک طویل انتظار کا سامنا ہے۔ اس مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، میٹنگ میں اجمیر نگری پمپنگ اسٹیشن پر انحصار کرنے والے رہائشیوں کو پرامن احتجاج میں شامل ہونے کی ضرورت ہے

Comments
Loading...