شادمان ٹاون میں مختلف مقام پر گٹرلائین ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
شادمان ٹاون یوسی چئیرمین فرحان سہیل اور کونسلر منیب وسیم کی نگرانی میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری
شادمان ٹاون میں مختلف مقام پر گٹرلائین ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
کراچی : شادمان ٹاون یوسی 2، نارتھ ناظم آباد، میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں مختلف گلیوں میں گٹر لائین ڈالنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور کچھ گلیوں میں ابھی بھی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے اپنی ٹیم کے ساتھ ان گلیوں کا دوراہ کیا تھا۔ ان کی ٹیم میں کونسلر منیب وسیم کے ساتھ ساتھ چئیرمین کے کوآرڈینیٹر عمیر طلحہ، مشائق نور خان اور شعیب شامل تھے۔ اس دوران علاقہ مکین نے ان کو اپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے گٹرلائین کے مسلہ سے آگاہ کیا۔ فرحان سہیل نے لوگوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے اس کام کو کرانے کا وعدہ کیا جس کو انہوں نے پورا بھی کیا۔
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں پرانہ یوسی آفس، تیکون پارک کے پاس موجود دو گلیوں میں گٹرلائین کے ڈالنے کا کام مکل کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ المکیم بیکری کے پیچھے والی گلی میں گٹرلائین ڈالنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ شادمان مسجد گیٹ نمبر 1 کے سامنے والی گلی کی گٹر لائین کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ شادمان مسجد کے پیچھے مین گٹر لائین جو شادمان مسجد سے قبرستان تک ڈالی جانی تھی اس کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ شادمان ٹاون میں موجود تاج مسجد میں دو گٹر کے دوران لائین خراب تھی جس کا کام ابھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ اور جگہوں پر گٹر لائین کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ جس کو چئیرمین فرحان سہیل اور کونسلر منیب وسیم دیکھ رہے ہیں۔
شادمان ٹاون نمر 2 سے آرچڈ اسکول تک ڈل سڑک پر اسٹریٹ لائیٹ روشن کردی گئیں ہے۔ کونسلر منیب وسیم کا کہنا ہے شادمان ٹاون کےلوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ عوام سےتعاون کی امید رکھتے ہیں۔