Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

چئیرمین فرحان سہیل کا اپنی ٹیم کے ساتھ سی مکانات اور شادمان نمبر 1 پر جاری پانی کی لائین کے کام کا دوراہ

چئیرمین فرحان سہیل کے ساتھ ان کے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان بھی موجود تھے۔

0

چئیرمین فرحان سہیل کا اپنی ٹیم کے ساتھ سی مکانات اور شادمان نمبر 1 پر جاری پانی کی لائین کے کام کا دوراہ

کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی اور سیکٹر 14-اے کی مختلف گلیوں میں سیوریج کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب اس کے بعد وہاں موجود ملبے کو ہٹایا جارہا ہے اور سڑک کو سیدھا کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

اس حوالے سے یوسی 2 چئیرمین جناب فرحان سہیل نے اپنی ٹیم کے ان گلیوں کا دوراہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ قبرستان کے ساتھ موجود گلی کا بھی دوراہ کیا وہاں موجود لوگوں نے سیوریج کے مسائل سے چئیرمین کو آگاہ کیا۔ جس پر چئیرمین نے اس گلی کی پوری سیوریج لائین تبدیل کرانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس گلی میں کام عید کے بعد شروع کردیا جائے گا۔ گلی میں موجود لوگوں نے فرحان سہیل کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی تو ایسا آیا جو خود ہمارے مسائل کو سننے کے لئے ہمارے درمیان آیا۔

اس کے بعد فرحان سہیل نے اپنی ٹیم کے ساتھ شادمان نمبر 1 پر موجود واٹر کارپوریشن کے جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ وہاں ان کی ملاقات سپروائزر نظر صاحب سے ہوئی۔ نظر صاحب نے فرحان سہیل کو تمام تر تفصیل سے آگاہ کیا۔

Comments
Loading...