Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایم پی ایز نے ڈی سی سینٹرل فواد سومرو سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایم پی ایز نے اپنے اپنے پی۔ایس کے مسائل سے فواد سومرو کو آگاہ کیا۔

0

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایم پی ایز نے ڈی سی سینٹرل فواد سومرو سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایم پی ایز نے ڈی سی سینٹرل فواد سومرو سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایم پی ایز نے اپنے اپنے پی۔ایس کے مسائل سے فواد سومرو کو آگاہ کیا

پی۔ایس 130 کے ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی نے ڈی سی سینٹرل فواد سومرو سے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور خاص طور پر اپنے پی ایس کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔

جس میں رمضان المبارک میں پانی کے مسائل حیدری مارکیٹ کے پاس جو نالہ بنایا گیا ھے اسکے آنے جانے والا روڈ جو کہ انتہائی خستہ حالت کا شکار ھے مارکیٹ میں آنے جانے والوں کے لیئے مشکلات کا سبب ھے۔

اس روڈ کی کارپیٹنگ کے حوالے سے رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے حیدری مارکیٹ میں رمضان المبارک میں ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے گیس کی لوڈشیڈنگ اور مختلف مسائل پر تفصیلی بات کی۔

ڈی سی سینٹرل فواد سومرو نے انکے مسائل سنے اور خاص طور پر حیدری مارکیٹ کے روڈ کی کارپیٹنگ یا اس پر ڈیرہ ڈلوا کر روڈ کو برابر کرنے کے حوالے سے M.C کو آگاہ کیا اور جلد از جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments
Loading...