Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم کے غبارے میں اب ہوا نہیں بھری جا سکتی۔ حافظ نعیم الرحمن

کے الیکٹرک سرمایا کاری سے پچنے کے لئے کنڈا مافیا کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے،

0

ایم کیو ایم کے غبارے میں اب ہوا نہیں بھری جا سکتی۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ادارہ نور حق میں میڈیا سے گفتگو کررتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹاؤن کے واقعے کو آٹھ دن مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر یہ واقعہ ہوا،۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک سرمایا کاری سے پچنے کے لئے کنڈا مافیا کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ سرجانی میں پندرہ پی ایم ٹی غیر قانونی ہیں۔ مجرم کے خلاف شواہد بھی ملتے ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوتی۔ میں آئی جی سے اپیل کرتا ہوں اس معاملے کو حل کریں۔ لوگ احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کے نام ایف آئی آر میں ہیں انہیں حراست میں لیا جائے۔ کراچی میں رینجرز کے کیا اختیارات ہیں۔ ہمیں بتایا گیا ہے اسٹریٹ کرائم رینجرز کے اختیارات میں نہیں آتی۔ پچھلے ہفتے 90 کیسز اسٹریٹ کرائم کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سب کو پولیس اور رینجرز ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مجرم پکڑا جا رہا ہے اس کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے۔ اسلحہ کرائے پر چلتا ہے واردات کے بعد واپس کر دیا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کا بھٹو کا اسٹال سب جانتے ہیں۔ بلاول صاحب کہتے ہیں کچے کے ڈاکوں نے پاس جو اسلحہ تھا وہ دہشت گردوں کا تھا۔ سندھ پر آپ کی حکومت رہنے کے بعد کچے کے ڈاکوں کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے غبارے میں اب ہوا نہیں بھری جا سکتی۔ جو ہوا بھرے گا اسکے پھیپڑے خراب ہو سکتے کیں۔ بلدیا فیکٹری پر سندھ ہائی کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے وہ آدھا سچ ہے۔ سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے۔ اس وقت پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر سستا ہو رہا ہے تو اسکا اثر نظر کیوں نہیں آرہا ہے۔ آٹا دال تیل ان سب کی قیمتں کم کیوں نہیں ہوئی۔ اب ڈالر کی وجہ سے مہنگائی کم کیوں نہیں ہو رہے۔ دو دن پہلے نیپرا کی حیرنگ ہوئی۔ ۱۰ روپے پھر بجلی مہنگی ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سب لوگ جو حکومت کر رہے ہیں وہ عوام کو ریلیف کیوں نہیں دے رہے۔ ہم عوام کے کئے کھڑے ہیں۔ چھ اکتوبر کو گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا ہوگا۔

Comments
Loading...