جامعہ کراچی میں ہونے والے یونین انتخابات، انصاف پسند گروپ نے الیکشن کیمپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا
آپ لوگ متحد ہوکر انصاف پسند گروپ کو کامیاب کرائیں تاکہ حقیقی جمہوریت جامعہ کراچی میں بھی نمایاں ہوسکے۔
جامعہ کراچی میں ہونے والے یونین انتخابات، انصاف پسند گروپ نے الیکشن کیمپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں 21ستمبر کو ہونے والے یونین انتخابات کے سلسلے میں انصاف پسند گروپ نے الیکشن کیمپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں انصاف پسند کے صدر افتخار اور چیئر مین محمود نور کی سربراہی میں مختلف ڈیپارٹمنٹ میں طلباء اور طالبات سے ملاقات کر کے انصاف پسند گروپ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی اپیل کی۔
چیئر مین محمود نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف پسند گروپ طلباء و طالبات کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اور مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا آپ لوگ متحد ہوکر انصاف پسند گروپ کو کامیاب کرائیں تاکہ حقیقی جمہوریت جامعہ کراچی میں بھی نمایاں ہوسکے۔