Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پورا سندھ گزشتہ پندرہ سالوں سے طبقاتی تفریق کرنے والوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

سندھ میں مختلف اداروں میں ہونے والی تبدیلیوں اور تبادلوں پر ہمیں مشترکہ طور پر تحفظات ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

0

پورا سندھ گزشتہ پندرہ سالوں سے طبقاتی تفریق کرنے والوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر جمعیت علماء اسلام(ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد سومرو کی سربراہی میں وفد کی آمد سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات۔ جے یو آئی وفد میں مولانا عبدالکریم، مولانا غیاث، مولانا امین اللہ، سمیع الحق سواتی، سیدحماد اللہ شاہ، اکبر ہاشمی شامل تھے، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈپٹی کنوینرز انیس قائم خانی خواجہ اظہار الحسن، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالرؤف صدیقی شکیل احمداور اشفاق منگی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان ملک کی بلخصوص صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی معاشی اور امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے۔ ملاقات کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کے ہم جے یو آئی کے وفد کو ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں آج کی ملاقات کا مقصد سندھ پر 15 سالوں سے مسلط متعصب غاصبانہ جاگیر دارانہ حکومت کے خاتمے کے لئے ہے جب دو سیاسی اکائیاں ملتی ہیں ہیں تو ملک کی سیاسی صورتحال پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں گزشتہ پندرہ سالوں میں بلاشرکت غیرے جن وڈیروں جاگیر داروں نے سندھ کارڈ کھیلتے ہوئے صوبے کو نقصان پہنچایا۔

اب اس کے متبادل قیادت فراہم کرنے کا وقت آگیا ہے سندھ کے لوگوں کے ساتھ پچھلے پندرہ سالوں میں بہت ظلم و زیادتی ہوئی ہے کراچی تا کشمور تمام صوبے کے حالات کچھ مختلف نہیں ہیں سندھ میں لاقانونیت اپنے عروج پر ہے یہاں کے رہنے والوں میں جان بوجھ کر ڈکیتیوں راہزنوں کے زریعے خوف کی فضا قائم کی گئی ہے ہمیں مل کر سندھ کارڈ کی سیاست کو دفن کرنا ہے ہم جے یو آئی اور جی ڈی اے کے ساتھ مل کر سندھ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے،کراچی، حیدرآباد کے ساتھ سکھر نواب شاہ میرپور خاص و دیگر شہروں میں مظالم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں ہم وسیع البنیاد مفاہمت کے ذریعہ پیپلزپارٹی کے وڈیرے جاگیرداروں کو انکی اوقات یاد دلائیں گے پیپلزپارٹی کے مظالم اور انکی نااہلی کو ناکام بنانے کیلئے۔

ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم انکی اشتعال انگیزیوں کا جواب نہیں دیں گے،معصوم سندھیوں کو سندھ کارڈکااستعمال کرکے ورغلایا جاتا ہے آج ہم نے آپس میں باہمی اتفاق سے آگے چلنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا مزیدکہنا تھا کہ دیہی سندھ میں جے یو آئی کی بھرپور سیاسی قوت موجود ہے لاڑکانہ کندھکوٹ کشمور اور جیکب آباد کے شہری لاوارث نہیں ہیں ہم مل کر اپنے سندھی بھائیوں کے دکھوں کا بھی مداوا کریں گے سندھ میں مختلف اداروں میں ہونے والی تبدیلیوں اور تبادلوں پر ہمیں مشترکہ طور پر تحفظات ہیں سندھ میں اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم عروج پر پہنچ چکے ہیں کراچی سمیت سندھ کے شہری رقم اور موبائل دینے کے باوجود اپنی جانوں سے جارہے ہیں جب دل اس ڈاکو راج کو روکنے والا کوئی نہیں ہے پورا سندھ گزشتہ 15 سال سے طبقاتی تفریق کرنے والوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے و ڈیرے جاگیردار وزراء نے تمام اختیارات کو اپنی جاگیر سمجھ کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے استعمال کیا ہے ہم سندھ کے دیہی اور شہری عوام کی خدمت کیلئے ایک ہیں۔

اس موقع پر راشد محمود سومرو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارا استقبال کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان جی ڈی اے اور جے یو آئی نے سندھ کی تعمیر و ترقی کے لیئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور جلد ہی صوبے کے امن و امان سمیت تمام مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل پر حکمت عملی بھی طے کی جائے گی، بعد ازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے مستونگ میں جے یو آئی قیادت پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج مستونگ میں ہونے والا دھماکہ بزدلانہ عمل ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم جے یو آئی قیادت اور کارکنان کے ساتھ ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملے کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

Comments
Loading...