نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم کا یوم عاشور کا ایک خاص پیغام
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم کا یوم عاشور کا ایک خاص پیغام
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کونسلر منیب وسیم کا یوم عاشور کا ایک خاص پیغام
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، وارڈ نمبر 1 کونسلر منیب وسیم نے اپنے حالیہ بیان میں ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کا ایک خاص پیغام پہ، بلکل اسی طرح جس طرح 17 رمضان، جس طرح 10 ذالحجہ اور دیگر خاص ایام کا پیغام ہے۔
نواسئہ رسول صلوٰتہ وسلام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہہ نے اپنے اہل و عیال اور رفقاء کے ساتھ جانوں کا نذرانہ دے کر دین کا علم نہ صرف بلند کیا بلکہ امت مسلمہ کو قیامت تک کہ لیئے یہ پیغام بھی دیا کہ جب بھی دین کو ضرورت پڑے تو سوچنا ہچکچانا کیسا، نماز، صبر، روزہ، جماعت اور جہاد۔ قربانی کی ایسی اعلٰی مثال تاریخ نے نہ کبھی دیکھی نہ دوبارہ دیکھہ سکے گی۔
یہ جانتے ہوئے کہ نہ کھانے کو کچھ ہے نہ پینے کو کچھ تو، یہ جانتے ہوئے بھی کہ جنگ کی صورت میں صرف گھاٹا ہے، جان جانے کا سو فیصدی امکان ہے لیکن یہ جانتے ہوئے بھی کہ بچوں عورتوں کا ساتھ ہے۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ تعداد کا فقدان ہے۔ سامان حرب بھی برائے نام ہے لیکن سب کچھ ایک طرف اور اللہ کی محبت دین کی عظمت ایک طرف، ظاہر ہےغالب اسی نے آنا تھا۔
اے نبی! مسلمانوں کو جہاد کی ترغیب دو۔ اور اگر تم بیس آدمی ثابت قدم رہنے والے ہوں گے تو دو سو کافروں پر غالب رہیں گے۔ اور اگر سو (ایسے) ہوں گے تو ہزار پر غالب رہیں گے۔ اس لیے کہ کافر ایسے لوگ ہیں کہ کچھ بھی سمجھ نہیں رکھتے ۔ سورتہ انفال۔ 65
پس ثابت کردیا بہتر (72) نے ، کہ پرواہ تعداد کی نہیں، ہتھیار کی نہیں، پرواہ عوام کی حمایت کی نہیں، بیوی اور بچوں کی نہیں، بات کھانے اور پینے کی نہیں، بات ہے تو صرف دین کی۔ اللہ اور اسکے رسول صلوٰتہ وسلام کی عظمت کی۔
ملک پاکستان بالخصوص کراچی میں امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے، وقت کے یزیدوں کے مقابل ایک بار پھر جذبہ حسینی کی ضرورت ہے، حقوق پر ڈاکہ مارنے والوں کے خلاف ایک کے ہو کر آگے بڑھنے اور جدوجہد کہ ضرورت ہے، حق اور باطل کی جنگ میں جیت ہمیشہ حق کی ہوئی ہے۔ دیکھنا یہ نہیں کہ لبادہ کیا ہے بلکہ دیکھنا یہ ہے کہ محبت اور وفاداری کس کے ساتھ ہے۔
یہ شہر، یہ ملک ایک بار پھر اپنی رونقوں اور عروج کو پہنچے گا، یزیدیت کے ستم سے آزاد ہوگا، اسلام جو کہ تمام مذاہب کے لئے امن اور سلامتی کا باغیچہ ہے، اس ملک میں نافذ ہوگا۔ انشاءاللہ
یہ درس کربلا کا ہے
کہ خوف بس خدا کا ہے