Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ماڈل کالونی ٹاؤن کی رہائشی طالبہ ریجا کامران نے کراچی میٹرک امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ماڈل کالونی ٹاؤن کا نام روشن کیا ہے۔

قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، ٹاؤن چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، ٹاؤن کونسلر ڈاکٹر حمیرہ معروف کی ناظم علاقہ و یوسی 6 کونسلر جہانزیب راضی کے ہمراہ کراچی میٹرک امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ریجاء کامران کے گھر آمد۔

0

کراچی : قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، ٹاؤن چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، ٹاؤن کونسلر ڈاکٹر حمیرہ معروف کی ناظم علاقہ و یوسی 6 کونسلر جہانزیب راضی کے ہمراہ کراچی میٹرک امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ریجاء کامران کے گھر آمد۔

ماڈل کالونی ٹاؤن یوسی 6 وارڈ 2 کی رہائشی طالبہ ریجا کامران نے کراچی میٹرک امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ماڈل کالونی ٹاؤن کا نام روشن کیا ہے۔

اس موقع پر قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط نے، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین اور ٹاؤن کونسلر ڈاکٹر حمیرہ معروف کے ہمراہ طالبہ کو تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ماڈل کالونی ٹاؤن کی جانب سے پھولوں کے گلدستے مٹھائی اور انعام بھی دیا گیا۔

پوزیشن ہولڈر طالبہ ریجا کامران کے والد محترم کامران صاحب کو بھی بیٹی کی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

Comments
Loading...