Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رنچھوڑ لائن ٹاؤن میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا عمل جاری

0

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رنچھوڑ لائن ٹاؤن میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا عمل جاری

کراچی : مرزا فیصل نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ شکر الحمد اللہ حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کی انتھک کوششوں اور کاوشوں سے وفاق کے ماتحت پاکستان انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی ( پی آئی ڈی سی ایل ) کے ذریعے یوسی فیضان عطار مسجد والی گلی رامسوامی میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ جس کے بعد فیضان عطار مسجد والی گلی رامسوامی میں پیور بلاک بھی لگائے جائیں گے۔ جو 9 انچ کی لائن ہے اس کو نکال کر 18 انچ کے بہترین لائپ ڈالے جائیں گے اور اس کے بعد یہاں ان گلیوں میں پیور بلاک لگائے جائے گے۔ یہ منصوبے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور علاقے کی خوبصورتی و صفائی کو بہتر بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیضان عطار مسجد والی گلی رامسوامی کے رہائشی نے ترقیاتی منصوبوں پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد دلاور کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اور اپنے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد دلاور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

Comments
Loading...