Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی شعبہ جات اور ٹاؤن کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی شعبہ جات اور ٹاؤن کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس

0

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی شعبہ جات اور ٹاؤن کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر مرکزی شعبہ جات اور ٹاؤن کے ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کوئی بھی طاقت نہیں ہرا سکتی اگر ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں تو ہماری کارکردگی آئندہ انتخابات میں انتہائی شاندار ہوگی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ہر محاذ پر یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اور اس اتحاد کو برقرار رکھنا ہے۔

اس سے قب سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر جس طرح مردم شماری میں یکسوئی کے ساتھ کام کیا اس ہی طرح انتخابات کی تیاری ہم سب نے مل کر کرنی ہے یہ وہ دور نہیں کے تھوڑے لوگ کام کریں اور کامیابی مل جائے یہ انتخابات ہماری آنے والے نسلو ں کی بقا کا مسئلہ ہے اگر خدا نخواستہ کوئی نقصان پہنچتا ہے تو یہ نسلوں کا نقصان ہوگا لہٰذا غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہمیں اپنی پوری توانائیاں اس الیکشن کی کامیابی پر مرکوز رکھنی ہیں۔

Comments
Loading...