ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں۔ حافظ نعیم الرحمن
اسحاق ڈار صاحب سے کہتا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ افسران کے مفاد ہے۔۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی کراچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اس شہر میں مسائل کے انبار لگا دیئے ہیں۔ ان حکمرانوں کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں میں مایوسی ہے۔ نوجوان ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے جاتے جاتے بھی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار بتائیں کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک میں قیمتیں کم کیو نہیں ہوتی۔ اسحاق ڈار بتائیں کہ افسران کو دیئے جانے والا پیٹرول کتنا کم کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار صاحب سے کہتا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ افسران کے مفاد ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا نئی مردم شماری کے حوالے سے بیان ٹھیک ہے۔ وزیر اعظم کو بتانا چاہیے کہ کونسی مردم شماری وہ جس میں کئی غلطیاں ہوئی ہیں۔ کراچی کی آبادی کسی بھی صورت 3.5 کروڑ سے کم نہیں۔ کراچی میں ایسی آبادی 1.5 کروڑ کے قریب ہے جس کا مستقل پتہ یہاں کا نہیں اسے بھی یہاں گنا جائے۔ الیکشن نئی مردم شماری پر ہونا چاہیے مگر جعلی پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہا شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ شہر میں مرتضی وہاب نے پانی کی لائینیں کاٹ دی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب بتائیں کہ آپ کو کس نے حق دیا ہے کہ نارتھ کراچی اور نیو کراچی کا پانی بند کیا جائے۔ انہوں نے ان کا پانی بند کیا ہے جنھوں نے پیپلز پارٹی کو کبھی ووٹ نہیں دیا۔ ہم نہیں چاہتے کہ شہر میں دوبارہ جلاو گھیراو کی سیاست ہو۔