کراچی کے بیشتر علاقے بلخصوص اورنگی ٹاؤن پانی سے محروم ہیں جہاں ٹینکر مافیا کا راج ہے۔ سید امین الحق
سید امین الحق کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی سی ای او، ایم ڈی اور چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات
کراچی کے بیشتر علاقے بلخصوص اورنگی ٹاؤن پانی سے محروم ہیں جہاں ٹینکر مافیا کا راج ہے۔ سید امین الحق
کراچی : سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان و ایم این اے سید امین الحق نے کہا ہے کہ پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ کراچی کے بیشتر علاقے بلخصوص اورنگی ٹاؤن پانی سے محروم ہیں۔ جہاں ٹینکر مافیا کا راج ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں بسے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کنکشن قائم ہیں۔ جن کا خاتمہ کرکے پانی چوری کو روکا جائے۔ پورے شہر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہے نیز شہریوں کے بلاک شناختی کارڈز اور ایف کیس کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا۔
جبکہ شناختی کارڈ کی جلد فراہمی کے اقدامات، نادرہ میگا سینٹر میں اضافے، نادرا کی موبائل ٹیموں کی تشکیل اور مشرقی پاکستان سے ہجرت کرنے والے محب وطن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور اراکین صوبائی اسمبلی مظاہر امیر، اعجاز الحق، نصیر احمد اور شیخ عبداللہ کے ہمراہ سی ای او، ایم ڈی اور چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر واٹر بورڈ حکام نے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی نیز ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ نے بھی ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مطالبات پر بھرپور طریقے سے عمل کریں گے۔ ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے نادرا دفتر کے اوقات بڑھا کر اسے ڈبل شفٹ میں چلایا جائے، شہر کے مختلف علاقوں میں نادرا کے موبائل یونٹ بھیجے جائیں، اس موقع پر سرجانی ٹاؤن میں نئے نادرا سینٹر کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔