سوئی گیس کمپنی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نئی لائین ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری
شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی یوسی نمبر 2 وارڈ نمبر1 میں سوئی گیس کمپنی نے نئی لائین ڈالنا شروع کردیا۔
سوئی گیس کمپنی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نئی لائین ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے نئی لائین ڈالنے کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ یوسی 2 وارڈ نمبر 1 کونسلر منیب وسیم صاحب اس کام کی نگرانی کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ کام کے دوران جہاں جہاں گٹر لائین، پانی کی لائین اور پی ٹی سی ایل کی لائین ٹوٹ جارہی ہے اس کو کھڈا بند کرنے سے پہلے بنوایا بھی جارہا ہے۔
کونسلر منیب وسیم سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مین شاہراہ پر ایکسی ویٹر کے ذریعے کام کیا جارہا ہے اور گلیوں میں لیبر لگا کر کھدائی کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جہاں جہاں ممکن ہوگا ہم سڑک کو خراب نہیں کریں گے اور گرین بلٹ پر سوئی گیس کی نئی لائین ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ وہ واٹر کارپوریشن کے عملے کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایکسٹرا لینڈ والے گھر کے اس ایکسٹرا لینڈ کو استعمال کیا جائے گا لائین ڈالتے وقت اس جگہ کی سڑک کو خراب نہیں کیا جائے گا۔