ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری کی ضلع شرقی کے ڈی ایس پی شبیر سرکی سمیت تمام ایس ایچ اوز سے ملاقات
اسنیچنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار، پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ناکافی قرار دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری کی ضلع شرقی کے ڈی ایس پی شبیر سرکی سمیت تمام ایس ایچ اوز سے ملاقات
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری کی ضلع شرقی کے ڈی ایس پی شبیر سرکی سمیت ایس ایچ اوز سے رمضان المبارک میں امن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے تفصیلی ملاقات۔ ملاقات میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے فرحان انصاری نے عوامی مشکلات اور اسنیچنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ اس ضمن میں پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ناکافی قرار دیا۔
فرحان انصاری نے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے پی ایس 99 میں سیکورٹی اقدامات مزید موثر بنانے کے لیے حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پولیس افسران کی جانب سے جرائم کی روک تھام اور عوامی سہولت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس موقع پر رمضان المبارک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔